صاحب مسند
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - گدی نشین، مسند نشین، بادشاہ، رئیس یا امیر کا مسندِ اقتدار پر بیٹھنا۔ خشت رکھ کر زیر سر سوتا ہے خاک گور پر صاحب مسند ہو تو یا صاحِب سجادہ ہو ( ١٨٤٦ء، کلیات آتش، ١٢٣ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'صاحب' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم 'مسند' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٦ء کو "کلیاتِ آتش" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔